LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

بنوں حملہ: پاکستان کا افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج، ڈی مارش کر دیا

Web Desk

11 May 2026

پاکستان نے بنوں میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے خلاف افغان ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، افغان سفارت کار کو ایک سخت احتجاجی مراسلہ (Demarche) تھمایا گیا، جس میں 9 مئی 2026 کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی فتح خیل پولیس پوسٹ پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کی مذمت کی گئی۔ اس حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید اور ایک شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تحقیقاتی شواہد: وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات، جمع کردہ شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد تھا۔

بھرپور جواب کا حق: پاکستان نے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اس وحشیانہ کارروائی کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس: افغان فریق کو باور کرایا گیا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور انہیں ملنے والا سازگار ماحولاقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور دیگر عالمی اداروں کی رپورٹس میں دستاویزی طور پر ثابت شدہ ہے۔: پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم کو پورا کرے اور فتنہ الخوارج، فتنہ ہندوستان اور داعش جیسے عناصر کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کرے۔پاکستان نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان حکومت ان دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینا جاری رکھتی ہے، تو پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔