LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس مکہ میوزیم میں قرآن مجید کے نایاب نسخے کے صفحے کی نمائش نیپال اور تبت میں سیلاب کا چھٹا روز، ہلاکتیں 900 سے متجاوز، 4247 افراد لاپتہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال شہباز شریف اور ازبک صدر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

وزیراعظم کی ملک بھر میں ‘آسان خدمت مراکز’ قائم کرنے کی ہدایت

Web Desk

11 May 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں آئی ٹی کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ پاکستانی نوجوانوں میں اس حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مالی سال پاکستان سے 4.5 سے 4.6 بلین امریکی ڈالرز کی آئی ٹی برآمدات متوقع ہیں۔ مزید برآں، ملک میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے، جو 2024 میں 1.9 ملین سے بڑھ کر 2026 میں 5.10 ملین تک پہنچ چکی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں پاکستان میں 5G سروسز کے لیے ہونے والی نیلامی 2016 کے بعد دنیا کی سب سے بڑی نیلامی ثابت ہوئی، جس سے حکومت کو 509 ملین امریکی ڈالرز کا ریونیو حاصل ہوا۔ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے فروری 2026 میں منعقدہ ‘انڈس اے آئی ویک’ کی کامیابی کا بھی ذکر کیا گیا، جس میں 100 سے زائد بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔وزیراعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور تمام صوبوں میں ‘آسان خدمت مراکز’ کے قیام کے عمل کو تیز کرنے کی

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں اور ہیلتھ یونٹس کو فائبر کنیکٹیویٹی فراہم کر دی گئی ہے۔اسلام آباد میں فری انٹرنیٹ ہاٹ اسپاٹس کا کام آخری مرحلے میں ہے۔سید پور ماڈل ویلج اور فاطمہ جناح پارک میں ای-لرننگ پاڈز (E-learning pods) نصب کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ، بلال اظہر کیانی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے تاکید کی کہ آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علاقوں کے فرق کو ختم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر تعاون کو یقینی بنایا جائے۔