وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر حملے کی مذمت، رپورٹ طلب
Web Desk
11 May 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق صوبائی وزیر ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی پنجاب کو ذمہ دار ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار ورثا سے تعزیت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے سابق صوبائی وزیر ایوب گادھی اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026