LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا خلیجی فضائی حدود میں پروازوں کے خطرات سے انتباہ دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم

حق مہر میں جائیداد کی منتقلی پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نکاح نامے میں تبدیلی کا حکم

Web Desk

11 May 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے کر دیے ہیں۔ جسٹس شکیل احمد کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مشترکہ جائیداد کا کوئی بھی حصہ دار اپنے موروثی حصے سے زیادہ جائیداد منتقل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ شوہر مشترکہ جائیداد میں صرف اپنے حصے کی حد تک ہی حق مہر دے سکتا ہے اور پورے گھر کو حق مہر میں دینے کا دعویٰ دیگر قانونی ورثاء کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

عدالتِ عظمیٰ نے غیر ضروری قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حق مہر میں درج جائیداد کی ملکیت کی پہلے تصدیق کریں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے نکاح نامہ میں جائیداد کی ملکیت سے متعلق ایک علیحدہ کالم شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

سپریم کورٹ نے اس فیصلے کی کاپی تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ضروری کارروائی اور فوری عملدرآمد کے لیے ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے یہ اصول طے کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر سول پٹیشن کو خارج کر دیا۔