زیرِ سمندر کیبل میں خرابی، ایک ہفتے تک انٹرنیٹ کی رفتار متاثر رہنے کا خدشہ
Web Desk
10 May 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل میں خرابی کے باعث 11 مئی سے 18 مئی تک ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر رہ سکتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کیبل اتحاد کے تحت مرمتی کام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے اور رابطے میں تعطل آنے کا امکان ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا عمل ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں واضح کمی، ویڈیوز لوڈ ہونے میں تاخیر اور سروس میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کا بڑا حصہ زیرِ سمندر فائبر کیبلز کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، اسی لیے ایسی تکنیکی خرابیوں کے اثرات ملک کے مختلف حصوں میں محسوس کیے جاتے ہیں۔
کمپنی نے صارفین سے صورتحال پر تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026