ٹوبہ ٹیک سنگھ: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی فائرنگ سے شدید زخمی، 4 افراد جاں بحق
Web Desk
10 May 2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خان گادھی نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے، جبکہ افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رجانہ میں ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر پیش آیا جہاں اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوب گادھی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملے کے محرکات جاننے کے لیے ذاتی دشمنی اور سیاسی رنجش سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
واقعے کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے جبکہ اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔
عوامی نمائندوں کی سکیورٹی سے متعلق ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب
5 June 2026
اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز
5 June 2026
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا
5 June 2026
پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی
5 June 2026
وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
5 June 2026
فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا
5 June 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات
5 June 2026
پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی،
5 June 2026