امریکاسے مذاکرات کےلیے ایران کاجواب پاکستان کو مل گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی تصدیق
Web Desk
10 May 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے لیے امریکی تجاویزپر ایران کا جواب پاکستان کوموصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایران سے جواب ملنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کے لیے جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔
اس سے پہلے ایرانی میڈیا نے بتایاتھاکہ کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی نئی تجاویز کا جواب پاکستان کو بھیج دیا ہے اور مجوزہ منصوبے کے مطابق مذاکرات کے موجودہ مرحلے میں صرف خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔
امریکا اور ایران نے 28 فروری کو شروع کی گئی جنگ تقریباً 40 روز بعدپاکستان کی ثالثی پر روک دی تھی اور اس حوالے سے اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات بھی ہوئے تھے۔
اسلام آباد میں مذاکرات کا حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا تاہم فریقین نے تجاویز کا تبادلہ جاری رکھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026