LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکاسے مذاکرات کےلیے ایران کاجواب پاکستان کو مل گیا، وزیراعظم  شہبازشریف کی تصدیق تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا، ہرطرف شاہینوں کا غلبہ اوردشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا، وزیراعظم دشمن کے خلاف سخت موقف اپنایا جائے، ایرانی سپریم لیڈر کی مسلح افواج کو نئی ہدایات مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی جنگ خاتمےکی امریکی تجویز،ایران نے جواب پاکستان کےذریعے بھجوادیا مہنگائی کے آفٹرشاکس جاری، جیٹ فیول کی قیمت میں 53روپے11پیسے فی لیٹر اضافہ پاکستان پیٹرول، بجلی، گیس کی مقامی قیمتیں لاگت کےمطابق طے کرے، آئی ایم ایف قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے پھر رابطہ، علاقائی کشیدہ صورتحال پر گفتگو نئی دہلی میں دہشت گردحملوں کا خطرہ، الرٹ کے بعدسیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے پاکستان کے خلاف ہر مہم جوئی کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، سید عاصم منیر سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا مدرز ڈے پر قومی ویمن ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ڈینور ہوائی اڈے پر افسوسناک واقعہ، رن وے پر موجود شخص مسافر طیارے سے ٹکرا کر ہلاک

فضائیہ نے دشمن کے 8طیارے گرائے، بھارتی حملے پر ردعمل سنہرے حروف سے لکھاجائے گا، صدرزرداری

Web Desk

10 May 2026

صدر مملکت آصف زرداری نےکہا ہےکہ 10 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہرے حروف سے لکھا جائےگا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مارگرائے

آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب ہوئی۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔ مختلف ممالک کے سفیر، سول اورعسکری حکام، شہدا کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔

تقریب سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  پہلگام  واقعےکے بعد پاکستان  پر جنگ  مسلط کی گئی، بھارت نے پاکستان  پر بلا اشتعال حملہ کیا، بھارت نے پاکستان کی سول آبادی  اور عبادت گاہوں پر حملے کیے، پاک فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  افغانستان کےذریعے پاکستان میں ہونے والی بھارتی دہشت گردی کو ختم ہونا چاہیے۔