تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا، ہرطرف شاہینوں کا غلبہ اوردشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا، وزیراعظم
Web Desk
10 May 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے سپوتوں نے دشمن بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے۔ تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا۔ معرکہ حق کاخلاصہ اتناہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اوردشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا۔
معرکہ حق کاایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں صدر آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل اف سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ و سربراہ بحریہ سمیت اعلیٰ عسکری اور سول قیادت ، بیرون ممالک کے سفیروں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا مقام بلند ہوا، معرکہ حق کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حمایت کرنے پر سعودی عرب، چین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے ذکر کے بغیر معرکہ حق کا تذکرہ نامکمل ہے، پاک فضائیہ کے جوانوں نے دشمن کی فضائی برتری کا پول کھول دیا، نیول چیف اور ان کے ساتھ بحریہ کے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سچ کے بیانیے کی فتح ہوئی، بھارت آج تک پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک بھی ثبوت نہ دے سکا، شہیدوں کے خون کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لیے حمایت اور جدوجہد جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا، دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ ہوتی تو اس کا انجام بہت بھیانک ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، فتںہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو ختم کرکے دم لیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026