پنجاب، کےپی، کشمیر اورگلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کاالرٹ جاری
Web Desk
10 May 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، آزادکشمیراورگلگت کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
اسلام آباد،مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، قصور،میانوالی،سرگودھا، جھنگ اورملتان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
جاری کردہ الرٹ میں بتایاگیاہے کہ گلگت، اسکردو، گھانچے، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، شگر،کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔۔ان علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، پشاور، مردان، باجوڑ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہرکیاگیاہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز اور برف پگھلنے سے گلیشیائی جھیل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس لیے شہری گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے اور پر خطر ڈھلوانوں پر قیام سے اجتناب کریں۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکاسے مذاکرات کےلیے ایران کاجواب پاکستان کو مل گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی تصدیق
10 May 2026
فضائیہ نے دشمن کے 8طیارے گرائے، بھارتی حملے پر ردعمل سنہرے حروف سے لکھاجائے گا، صدرزرداری
10 May 2026
تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا، ہرطرف شاہینوں کا غلبہ اوردشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا، وزیراعظم
10 May 2026
کراچی، گلستان جوہر سے عیدپرفروخت کےلیے لائے گئے25بکرے چوری
10 May 2026
مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
10 May 2026
بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی
10 May 2026
مہنگائی کے آفٹرشاکس جاری، جیٹ فیول کی قیمت میں 53روپے11پیسے فی لیٹر اضافہ
10 May 2026
پاکستان پیٹرول، بجلی، گیس کی مقامی قیمتیں لاگت کےمطابق طے کرے، آئی ایم ایف
10 May 2026