LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی

Web Desk

10 May 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں گزشتہ شب دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق تین اہلکاروں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔شہداء میں رحمت ایاز، ثناء اللہ، نیاز علی، صحیب، سعداللہ، کامران ولد محمود خان، نعمت اللہ، کامران، عابد جانی، عمران، نعیم اللہ، صدیق اللہ، میر عالم خان، راحت اللہ خان اور فاروق داد شامل ہیں۔

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنوں پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔