قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے پھر رابطہ، علاقائی کشیدہ صورتحال پر گفتگو
Web Desk
10 May 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے چند روز کے درمیان دوسری بار ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری امن کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور امن کے فروغ کے لیے جاری سفارتی اقدامات پر گفتگو کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے امن اقدامات کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے امیر قطر کے لیے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ وہ امیرِ قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امیرِ قطر کا دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026