پاکستان کے خلاف ہر مہم جوئی کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، سید عاصم منیر
Web Desk
10 May 2026
راولپنڈی: چیف آف آرمڈ فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی آئندہ جارحیت کے اثرات محدود نہیں ہوں گے بلکہ اس کے نتائج دور رس اور تکلیف دہ ثابت ہوں گے۔
جی ایچ کیو میں معرکۂ حق کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکۂ حق نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب سے 10 مئی تک پاکستان کے قومی وقار کو چیلنج کرنے کی کوشش کی، مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو عسکری اور سفارتی دباؤ میں لانے کا خواب دیکھتا ہے، لیکن پاکستان اپنی سلامتی اور قومی وقار پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے جنگ کے دوران مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کے متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ دشمن کے جنگی طیاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس معرکے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور کی جنگیں مختلف میدانوں پر مشتمل ہیں، جن میں سائبر، ڈرونز اور دور مار ہتھیار اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو انہی تقاضوں کے مطابق بہتر بنا رہا ہے تاکہ ہر ممکن خطرے سے نمٹا جا سکے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے عوام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کشمیر کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معرکۂ حق میں کامیابی نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کو نمایاں کیا جبکہ قوم کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026