LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا خلیجی فضائی حدود میں پروازوں کے خطرات سے انتباہ دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم

شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Web Desk

10 May 2026

شکارپور: سندھ کے علاقے شکارپور میں باراتیوں سے بھری ایک بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ہدایت پر اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، ڈیزاسٹر رسپانس گاڑی اور متعدد ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے جن میں بچے، خواتین، بزرگ، دلہا اور دلہن بھی شامل تھے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران 20 شدید زخمی افراد کو بس سے نکالا گیا۔
ترجمان کے مطابق جاری ریسکیو آپریشن کے دوران 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل ہونے تک علاقے کو گھیرے میں رکھا گیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔