لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Web Desk
10 May 2026
لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں گردوغبار، آندھی اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق آج شام سے 12 مئی تک لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور محفوظ جگہوں پر رہیں۔ انہوں نے کسانوں کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والے سیاح محتاط رہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا
10 May 2026
مدرز ڈے پر قومی ویمن ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی
10 May 2026
شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
10 May 2026
ڈینور ہوائی اڈے پر افسوسناک واقعہ، رن وے پر موجود شخص مسافر طیارے سے ٹکرا کر ہلاک
10 May 2026
وزیراعظم کا بنوں حملے کی مذمت، خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
10 May 2026
پیٹرول پر مجموعی لیوی 117 روپے سے تجاوز، حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
10 May 2026
معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں آج تقریب ہوگی، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے
9 May 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کریں گے
9 May 2026