LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل پر وقار تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کریں گے آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا: مریم نواز پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا: ملک محمد احمد خان حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا، ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی: خواجہ آصف معرکہ حق کے حوالے سےترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی خصوصی تقریب آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے اقتصادی جائزوں کی منظوری دے دی مہاجر پرندوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز شریف پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدہ او آئی سی کا فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے، دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کا مطالبہ امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار ایرانی وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال برطانیہ بلدیاتی انتخابات: ریفارم یوکے 1400 سے زائد سیٹیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس لینے کیلئے بحری اتھارٹی قائم کردی

پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا: ملک محمد احمد خان

Web Desk

9 May 2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ 10 مئی محض ایک جنگی فتح کا دن نہیں بلکہ یہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی علامت بن چکا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ‘معرکہ حق’ کی پہلی سالگرہ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔

ملک محمد احمد خان نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کی مشترکہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے سے لے کر آپریشن “بنیان المرصوص” تک پاکستان نے بہترین جنگی و سفارتی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر بھارتی بیانیے کو بے نقاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔