مہاجر پرندوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز شریف
Web Desk
9 May 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مہاجر پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ خوبصورت اور دلکش پرندے قدرت کا انمول عطیہ ہیں، جو دور دراز علاقوں سے ہجرت کر کے فطرت کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مہاجر پرندے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رکھتے ہیں بلکہ زمین کی زرخیزی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی حفاظت کے لیے قدرتی ماحول کا تحفظ ناگزیر ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف فورس سرگرم عمل ہے اور پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مہاجر پرندوں کے محفوظ مسکن کی فراہمی اور جنگلات کے تحفظ کے لیے دیرپا اور ماحول دوست اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کو فطرت کا حسین ورثہ سمجھتے ہوئے ان کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کیونکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
متعلقہ عنوانات
معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل پر وقار تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے
9 May 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کریں گے
9 May 2026
آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا: مریم نواز
9 May 2026
پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا: ملک محمد احمد خان
9 May 2026
منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا
9 May 2026
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
9 May 2026
ماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا، ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی: خواجہ آصف
9 May 2026
معرکہ حق کے حوالے سےترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی خصوصی تقریب
9 May 2026