پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدہ
Web Desk
9 May 2026
وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک نے منشیات کی روک تھام کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اہم پیش رفت کے تحت دونوں وزارتوں کے درمیان سیکرٹری لیول کا ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل، سمگلنگ اور معاشرے میں اس کے منفی اثرات کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے۔ دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیاں سمگلروں کے نیٹ ورکس کے بارے میں بروقت معلومات کا تبادلہ کریں گی، جبکہ اہلکاروں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو ‘سیف سٹی پراجیکٹ’ میں مکمل تکنیکی تعاون کی پیشکش کی۔ علاوہ ازیں، دونوں رہنماؤں نے انٹرنل سکیورٹی، سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ، انسدادِ دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور سائبر کرائمز جیسے منظم جرائم کے خلاف باہمی اشتراک بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جب تک ہم زندہ ہیں تقسیم نہیں ہونے دیں گے: مراد علی شاہ
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت
31 August 2026
پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی
31 August 2026