مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان انتخابات کے لیے 19 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے
Web Desk
8 May 2026
پاکستان مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے دستخطوں سے 19 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔ جاری کردہ فہرست میں گلگت، اسکردو ، دیامر، غذر، استور، شگر، کھرمنگ اور ہنزہ سمیت مختلف حلقوں کے امیدوار شامل ہیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق گلگت ون سے شفیق الدین، گلگت ٹو سے حافظ الرحمان جبکہ گلگت تھری سے محمد اقبال کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہنزہ سے میر غضنفر علی خان اور اسکردو کے مختلف حلقوں سے محمد اکبر خان، امتیاز حیدر خان اور اجمل حسین کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
دیامر، غذر اور استور کے حلقوں کے لیے بھی پارٹی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ پارٹی قیادت نے امیدواروں کو انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان، 22 اشیا مزید مہنگی
8 May 2026
حکومت نے پیٹرول 14روپے92پیسے، ڈیزل15روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
8 May 2026
آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے1.2ارب ڈالرکی اگلی قسط کی منظوری دیدی
8 May 2026
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردی پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی لگادی
8 May 2026
پاکستانیوں کی یو اے ای سے بے دخلی کی خبریں من گھڑت ہیں؛ وزارتِ داخلہ کی وضاحت
8 May 2026
نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم کی شرکت
8 May 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 تا 10 مئی فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ؛ مسافروں کے لیے نوٹم جاری
8 May 2026
سینیٹ اجلاس؛ بشریٰ بی بی کی صحت اور جیل سہولیات پر اپوزیشن کا احتجاج
8 May 2026