LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی

سندھ کے تاریخی مقامات اور عجائب گھروں میں طلبہ کا داخلہ مفت؛ وزیر ثقافت نے احکامات جاری کر دیے

Web Desk

5 May 2026

سندھ حکومت نے طلبہ کی تعلیمی و تحقیقی سہولت کے لیے صوبے کے تمام آثارِ قدیمہ کے مقامات، تاریخی یادگاروں اور عجائب گھروں (Museums) میں داخلہ فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کے احکامات کی روشنی میں اب طلبہ محض اپنے متعلقہ تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دکھا کر ان مقامات پر مفت داخلہ حاصل کر سکیں گے۔ اس فیصلے کے فوری نفاذ کے لیے تمام عجائب گھروں کے انچارجز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کوٹ ڈیجی قلعہ، نؤکوٹ قلعہ اور عمرکوٹ قلعہ کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قلعے سندھ کی شاندار تاریخ اور بھرپور ثقافت کے امین ہیں۔ وزیر ثقافت کے مطابق، ان مقامات کی عالمی فہرست میں شمولیت سے سندھ کے ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔