نیب کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے نام غیرقانونی طورپر الاٹ 6ارب کی زمین واگزارکرالی
Web Desk
4 May 2026
قومی احتساب بیورو کراچی نے 6 ارب روپے مالیت کی 80ایکڑ قیمتی سرکاری زمین واگزار کرالی۔ زمین غیر قانونی طور پر میسز بحریہ ٹاون کو الاٹ تھی۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق زمین طور پر 8 جنوری 2015 کو قواعد کیخلاف ورزی کرتے ہوئے محض 38 کروڑ 30 لاکھ روپے میں میسز بحریہ ٹاون کو الاٹ کی گئی تھی ۔ زمین حیدر آباد کی پراِئم لوکیشن گلستان سرمست ہاوسنگ ،دیھ گنجو ٹکر میں واقع ہے۔
نیب کے اعلامیے کے مطابق زمین یونیورسٹی کے قیام کے لیے الاٹ کی گئی تھی۔یہ شرط رکھی گئی تھی کہ زمین پر 3 سال میں تعمیر مکمل کی جائیگی، بصورت دیگر الاٹمنٹ منسوخ تصور ہوگی اور تمام ادائیگیاں ضبط کرلی جائیں گی تاہم میسرز بحریہ ٹاؤن شرائط پوری کرنے میں ناکام رہا۔
انکوائری کے دوران ، نیب کراچی کو پتہ چلاکہ یر قانونی طور پر بحریہ ٹاون کو 80 ایکڑ قیمتی سرکاری زمین الاٹ کی گئی ۔ جس کی مالیت اربوں میں ہے۔ نیب کراچی کی کوششوں اور مداخلت کے نتیجے میں حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بحریہ ٹاون کی طرف سے جزوی طور پر اد ا کی گئی رقم ضبط کرتے ہوئےالاٹمنٹ کو منسوخ کردی ۔ نیب کراچی کے اس اقدام سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچالیاگیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026