کراچی میں قیامت خیزگرمی، مختلف علاقوں میں 8افرادجاں بحق
Web Desk
4 May 2026
کراچی میں قیامت خیز گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں 8افرادجاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق منگھوپیر صائمہ عربین ولاز کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، اسی طرح گلشن حدید النور ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔۔
ڈیفنس فیز 8 خیابان ثاقب سے نامعلوم شخص کی شخص کی لاش ملی جبکہ کلفٹن بوٹ بیسن سے ناساز حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر پل کے نیچے سے ناساز حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا، اس کے علاوہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب بھی ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی اسکیم 33 سے تشویشناک حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ بلدیہ اسپارکو روڈ طیبہ مسجد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 55 سالہ عبد الودود کے نام سے ہوئی۔چھیپا حکام کے مطابق تمام افراد گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026