LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز کے 22ارکان بذریعہ پاکستان وطن واپس پہنچ گئے

Web Desk

4 May 2026

امریکی تحویل میں لئے گئےایرانی جہاز کے عملے کے 22 ارکان پاکستان آنے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی واپسی کی تصویر بھی جاری کردی۔

اطلاعات ہیں کہ انہیں بلوچستان اور سیستان کے راستے ایران واپس بھیج گیا ہے۔اس سے پہلے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےسوشل میڈیا پرایرانی عملے کی پاکستان آمد کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ عملے کو بھیجا جارہا ہے تاہم بحری جہاز کو مرمت کے بعد کمپنی کے حوالے کردیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ ان افراد کو گزشتہ رات بحفاظت پاکستان منتقل کیا گیا تھا ۔ اسحاق ڈار کے مطابق ایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کے لیے پاکستانی سمندری حدود میں واپس لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایرانی اور امریکی حکام کی حمایت سے کیے جا رہے ہیں اور یہ عمل اعتماد سازی کا ایک اہم اقدام ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے لیے تحسین کا اظہار کرتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے بات چیت، سفارت کاری اور ثالثی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔