LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور

Web Desk

4 May 2026

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں علاقائی پیش رفت اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں تناؤ کم کرنے اور مختلف فریقین کے درمیان مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور مسائل کا پائیدار حل صرف مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا متحرک سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔