LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی

امریکا کا جواب پاکستان کے ذریعے ایران کو مل گیا، جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی

Web Desk

3 May 2026

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے چودہ نکاتی تجاویز کا جواب پاکستان کے ذریعے موصول ہو گیا ہے، جس کا اس وقت جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے بیان میں انہوں نے تصدیق کی کہ امریکا کا جواب ایران تک پہنچ چکا ہے اور اس پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران کی جانب سے پیش کی گئی چودہ نکاتی تجاویز میں جوہری معاملہ شامل نہیں تھا، اور یہ تجاویز کسی اضافی تفصیل کے بغیر صرف جنگ کے خاتمے کے مقصد سے دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی کوششوں کا بنیادی مقصد خطے میں بالخصوص لبنان سمیت جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ ہے، جبکہ بعض میڈیا رپورٹس میں جوہری سرگرمیوں یا دیگر معاملات سے متعلق دعوے محض قیاس آرائیاں ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر ایران کی مکمل توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے اور جوہری معاملات پر کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔