LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

بھارت پاکستان پر دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرسکتا، خواجہ آصف

Web Desk

3 May 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک سال قبل پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کراس کا تکبرمٹی میں ملادیا۔ابھی تک بھارت اپنے زخم سہلا رہا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت موجودہ حالات میں دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ ہم ایک اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار کررہا ہے، افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے، طالبان چاہے وہ پاکستانی ہیں یا افغانی ان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ساری قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں زندہ قومیں اپنے محسنوں کو بھولتی نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات اور مٹی کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو کسی قسم کا سفارتی دباؤ نہیں تھا۔،ہمیں اول اور آخر اس مٹی کی حفاظت مقصود تھی۔