LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے: ابوفضل شکارچی

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ

Web Desk

2 May 2026

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر برطانوی موقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا اور یہ ایک غیر متوازن نقطہ نظر ہے۔ ترجمان کے مطابق، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری ہیں، یہاں تک کہ مارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغان سرزمین سے حملوں کا سلسلہ نہیں رکا۔ افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 52 پاکستانی شہری شہید اور 84 زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے واضح کیا کہ افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد ہیں اور عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔