سعودی عرب کا بڑا فیصلہ؛ 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد
Web Desk
2 May 2026
سعودی حکومت نے حج سیزن کے لیے نئے ضوابط جاری کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 15 سال سے کم عمر عازمینِ حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے حوالے سے سعودی حکام نے وزارتِ مذہبی امور پاکستان اور تمام پرائیویٹ حج آپریٹرز کو باضابطہ طور پر تحریری ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اس نئی پالیسی کا اطلاق تمام ممالک پر یکساں طور پر ہوگا اور اب 15 سال سے کم عمر بچے حج کے لیے سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔
کراچی: سعودی عرب کی جانب سے حج کے لیے عمر کی نئی حد نافذ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے ایک نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی اے اے نے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے کم عمر عازمین کو پروازوں میں سوار ہونے سے روکیں، کیونکہ سعودی حکام نے ان کے حج ویزے پہلے ہی منسوخ قرار دے دیے ہیں۔ تاہم، سعودی حکام کی جانب سے متاثرہ عازمین کو ان کی حج رقم کی مکمل واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
30 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے
30 August 2026
راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ
30 August 2026
اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی
30 August 2026
نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور
30 August 2026
روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن
30 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
30 August 2026
پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
30 August 2026