اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد: ٹریفک کا خصوصی پلان نافذ، وفاقی دارالحکومت میں دو روزہ مقامی چھٹی
Web Desk
9 April 2026
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا۔ٹریفک پولیس کےمطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے،چکری چک بیلی روڈ،روات استعمال کریں جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے روات،چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ٹریفک پولیس کےمطابق فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی۔اس کے علاوہ آج اور کل اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دو دن کی مقامی چھٹی کا اعلان بھی کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق اسلام آباد میں جمعرات آج اور کل تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ ضروری خدمات کے ادارے بدستور کام کرتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
اگلے 36سے 72گھنٹوں میں پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات ممکن ہیں،ٹرمپ
22 April 2026
پاکستان کا 2خلابازوں کو تجربات کےلیے خلا میں بھیجنے کافیصلہ،تربیت کےلیے چین روانہ
22 April 2026
خارجہ پالیسی میں “اسٹریٹجک دوراندیشی” ناگزیر: اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت دفترِ خارجہ کا اہم اجلاس
22 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر اہم اجلاس، اقدامات تیز کرنے کی
22 April 2026
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
22 April 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات: علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اہم گفتگو
22 April 2026
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کے تبادلوں پر غور
22 April 2026
وزارت داخلہ و دفاع کی مشترکہ حکمت عملی، ایئرپورٹس پر سکیورٹی بہتر بنانے کا فیصلہ
22 April 2026