اسرائیلی وعدہ خلافیوں کے باوجود ایرانی وفد کی آج اسلام آباد آمد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اہم مذاکرات ہوں گے
Web Desk
9 April 2026
پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے ایک اہم پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے حالیہ جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں نے ایرانی عوام میں شدید شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔
ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر تمام سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا سکیں۔ تاہم، ان چیلنجز کے باوجود، وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ایک اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
رضا امیری مقدم کے مطابق، یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایرانی وفد پاکستانی قیادت کے ساتھ ‘اہم اور سنجیدہ مذاکرات’ کے لیے آ رہا ہے۔ یہ مذاکرات ایران کی جانب سے پیش کیے گئے دس نکاتی منصوبے کی بنیاد پر ہوں گے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کا خاتمہ اور امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ سفارتی ماہرین اس دورے کو موجودہ کشیدہ حالات میں پاکستان کی ثالثی اور علاقائی امن کی کوششوں کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیل کٹر کے اس ‘بٹن’ کی موجودگی کا مقصد جانتے ہیں؟
2 May 2026
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
2 May 2026
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
2 May 2026
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
2 May 2026
پاکستان سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق میں کامیاب، امن کا علمبردار بن کر ابھرا: عطا تارڑ
2 May 2026
پاکستان کو باہر سے زیادہ اندرونی خطرات لاحق ہیں؛ محمود خان اچکزئی و پی ٹی آئی رہنما
2 May 2026
ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے؛ کام شروع ہونے کے بعد جلد واضح بہتری نظر آئے گی، شرجیل میمن
2 May 2026
سعودی عرب کا بڑا فیصلہ؛ 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد
2 May 2026