LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ امریکی ایوانِ نمائندگان سے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل منظور، شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز عبور کر گیا پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو فون، لبنان پر بمباری پر اظہارِ تشویش

Web Desk

9 April 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں لبنان کی حالیہ صورتحال اور وہاں ہونے والی شدید بمباری پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور لبنان میں جاری جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے جنگ بندی کا مکمل احترام اور اس پر بلا امتیاز عملدرآمد ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں اور پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی اس حوالے سے قریبی رابطہ رکھنے اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ لبنانی عوام کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔