LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں: فرنٹیئر کور مقامی افراد کی مدد کیلئے کوشاں

Web Desk

9 April 2026

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا نارتھ کے جوان متاثرہ مقامی آبادی کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔ مسلسل بارشوں کے باعث باجوڑ، چترال اور دیگر علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور مکانات کو پہنچنے والے شدید نقصان کی وجہ سے مقامی شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نازک صورتحال میں ایف سی نارتھ کے جوانوں نے فوری ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کیا اور شہریوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

امدادی کارروائیوں کے دوران ایف سی کے جوانوں نے نہ صرف متاثرین کو ضروری طبی امداد فراہم کی بلکہ ان میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی بھی تقسیم کیں۔ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے اس جذبہِ خدمت اور بروقت اقدامات کو بھرپور طریقے سے سراہا ہے۔ ایف سی نارتھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف ملکی سرحدوں کے دفاع بلکہ قدرتی آفات کے دوران عوامی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت کے لیے بھی ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں۔