4ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی، آنکھوں میں تکلیف برقرار جبکہ بینائی متاثر ہے، سلمان صفدر
Web Desk
8 April 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے چار ماہ بعد آج سہ پہر تین بجے عمران خان سے ملاقات کی سہولت فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً ساٹھ منٹ جاری رہی، جس کے دوران عمران خان کو تمام قانونی معاملات، خاص طور پر القادر ٹرسٹ کیس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق عمران خان کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے، وہ بلند حوصلے میں اور ماضی کی طرح غیر معمولی طور پر مضبوط نظر آئے۔ تاہم آنکھوں کی تکلیف برقرار ہے، جس کی وجہ سے بینائی متاثر ہے، اگرچہ معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور مزید علاج آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہے۔
ملاقات کے دوران عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں اور ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے اور میرٹ پر فیصلہ لینے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا
29 April 2026
صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش
29 April 2026
امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی
29 April 2026
سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار
29 April 2026
امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار
29 April 2026
انٹر پول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے
29 April 2026
‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی
29 April 2026
پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب
29 April 2026