LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار ‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم

کوئی پاگل ہی ہوگاجوپاکستان کی کامیابی پر خوش نہ ہو،پاک فوج زندہ باد، محموداچکزئی

Web Desk

8 April 2026

قومی اسمبلی  میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی ہو گا جوپاکستان کی سفارتی  کامیابی پر خوش نہ ہو، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارے اختلافات بہت زیادہ ہیں لیکن ان حالات میں ہم ہاکستان کے ساتھ ہیں، ہم خیر اور تقویٰ کے طور پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، ہم اتنے جاہل نہیں، ہم تعاون کریں گے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ٹرمپ کی انا مسئلہ ہے، وہ سمجھتےتھے ایران سرینڈر کر جائے گا۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا کی نعمتوں سے بھرا پڑا ہے پھرہم کیوں بھیک مانگتے ہیں، یہ موقع آسمان سے آیا ہے، اسے گنوانا نہیں چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  اسی  ملک کے رہنے والے ہین، ان سےبات کریں، ہم جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے اورانہیں اپنی باتوں پر راضی کرلیں گے، آج تک جتنی بھی تحریکیں چلی ہیں بانی پی ٹی آئی کوسب سے زیادہ مقبولیت ملی ہے۔