LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم

بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات ختم: القادر ٹرسٹ کیس میں ایک گھنٹہ طویل قانونی مشاورت

Web Desk

8 April 2026

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت مرکزی اپیلوں پر تفصیلی قانونی مشاورت کی گئی اور آئندہ کی عدالتی حکمتِ عملی طے کی گئی۔

ملاقات مکمل ہونے کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے، تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات اسلام آباد ہائی کورٹ کے خصوصی احکامات پر منعقد ہوئی تھی تاکہ وکیل صفائی اپنے موکل سے مقدمے کے اہم قانونی پہلوؤں پر براہِ راست ہدایات حاصل کر سکیں۔ اب بیرسٹر سلمان صفدر ان مشاورت کی روشنی میں ہائی کورٹ میں زیرِ التوا اپیلوں پر دلائل پیش کریں گے۔