LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026 یوتھ کا سال، خواتین کو بااختیار بنا ر ہے ہیں: مریم نواز

Web Desk

11 February 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 2026 پنجاب میں یوتھ کا سال ہے ، صوبائی حکومت خواتین کو با اختیار بنا رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، خواتین ہرمیدان میں کامیابی کےجھنڈے گاڑھ رہی ہیں، عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے، جہاز بھی اڑا سکتی ہے، سیاستدان بھی بن سکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہےکہ یہ میدان چھوٹا پڑ گیا ہے، حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، 2026کو نوجوانوں کا سال قراردیا گیا ہے، لاہوریوں نے بسنت کے تین دنوں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی کہے کہ خواتین کا کام گھر سے باہر نکلنا نہیں، اِس پر کان مت دھرنا، خواتین گھر کا کام بھی کرتی ہیں اور باہر سے بھی جیت کر آتی ہیں۔ معیشت بھی چلا سکتی ہے، عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے اور جہاز بھی اڑا سکتی ہے، خاتون وزیراعلیٰ بھی بن سکتی ہے اور مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام میں طلبہ کا 60 فیصد کوٹہ ہے، عورتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے، زیادتی کیس میں 72 فیصد کمی آئی، پنجاب میں خواتین کےخلاف جرائم کی شرح انتہائی کم ہو گئی ہے، پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت کے دوران ایک موٹرسایئکل نظر نہیں آئی جس نے راڈ نہ لگایا ہو، پنک گیمز میں تمام شرکا کو 2 کروڑ روپے بطور انعام دے رہی ہوں، 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیا ہے، کون کہتا ہے پاکستان کے لوگ قانون پر عمل درآمد نہیں کرتے؟مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے بسنت کے3 دنوں میں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے جب کہ صبح 5 بجے وقت ختم ہونے کے بعد ایک پتنگ آسمان پر نظر نہیں آئی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ لاہوریوں نے ہر لحاظ سے قانون پر عملدرآمد کیا، پنجاب کےعوام کوخوشیوں کے مواقع فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے، میرا کام سڑکیں بنانا نہیں مگر وہ بھی بنا رہی ہوں، چاہتی ہوں بیٹیاں کھیل کے مقابلوں میں بیٹوں کوٹف ٹائم دیں۔