بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
Web Desk
11 February 2026
کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے ایف سی کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا بھی اعلان کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والے جوان ملک کے لیے قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور شہداء ہمارا سرمایہ ہیں۔ سخت موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے، اور خواتین کی شمولیت خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم مضبوط ہیں تو بدترین دشمن بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہمیں ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ضروری ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں تمام فورسز دشمن کا قلع قمع کر رہی ہیں۔
مریم نواز نے بلوچستان میں ایف سی کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی اور سکیورٹی کی بہتری کے لیے تمام فورسز کی استعداد کار بڑھائی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کے ذریعے ہر گلی، محلہ اور شاہراہ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے ملک دشمن ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف مضبوط اور واضح اقدامات کیے جائیں گے۔ ماضی میں شر پسند عناصر نے پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنایا، لیکن ہمیں اپنے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026