ایران کی جانب بڑی امریکی فورس روانہ، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل
Web Desk
23 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایک بڑی بحری اور فضائی فوجی طاقت ایران کی جانب روانہ کر دی ہے، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ امریکا لازمی طور پر فوجی کارروائی کرے گا۔
ایئر فورس ون میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ متعدد بحری جہاز اور فضائی اثاثے ایران کے قریب تعینات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے اقدامات پر مسلسل نظر ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر پھانسیاں دی گئیں تو کارروائی کی جائے گی، جس کے بعد ایران نے پھانسیاں منسوخ کر دیں۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو امریکا اس کے لیے تیار ہے، تاہم اگر ایران نے نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کیا جائے گا۔
عالمی امور پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، جبکہ گرین لینڈ کی سکیورٹی کے حوالے سے نیٹو کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور سال کے اختتام پر چینی صدر کے امریکا آنے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری
19 June 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
19 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار
19 June 2026
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم
19 June 2026
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
19 June 2026
چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے
19 June 2026