LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکاسے مذاکرات کےلیے ایران کاجواب پاکستان کو مل گیا، وزیراعظم  شہبازشریف کی تصدیق تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا، ہرطرف شاہینوں کا غلبہ اوردشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا، وزیراعظم دشمن کے خلاف سخت موقف اپنایا جائے، ایرانی سپریم لیڈر کی مسلح افواج کو نئی ہدایات مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی جنگ خاتمےکی امریکی تجویز،ایران نے جواب پاکستان کےذریعے بھجوادیا مہنگائی کے آفٹرشاکس جاری، جیٹ فیول کی قیمت میں 53روپے11پیسے فی لیٹر اضافہ پاکستان پیٹرول، بجلی، گیس کی مقامی قیمتیں لاگت کےمطابق طے کرے، آئی ایم ایف قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے پھر رابطہ، علاقائی کشیدہ صورتحال پر گفتگو نئی دہلی میں دہشت گردحملوں کا خطرہ، الرٹ کے بعدسیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے پاکستان کے خلاف ہر مہم جوئی کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، سید عاصم منیر سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا مدرز ڈے پر قومی ویمن ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ڈینور ہوائی اڈے پر افسوسناک واقعہ، رن وے پر موجود شخص مسافر طیارے سے ٹکرا کر ہلاک

کراچی، گلستان جوہر سے عیدپرفروخت کےلیے لائے گئے25بکرے چوری

Web Desk

10 May 2026

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری کر لیے گئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر قائد میں قربانی کے لیے لائے جانے والے مویشیوں کے چوری کے واقعات ہونا شروع ہوگئے۔

ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 8 میں نامعلوم چور 25 بکرے چوری کر کے لے گئے۔

واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیان شب پیش آیا، پلاٹ پر بندھے ہوئے بکروں کو موٹر سائیکل اور کار پر سوار ملزمان لوڈرگاڑی میں لاد کر فرار ہوئے۔ واقعے کی رپورٹ ملیر کینٹ تھانے میں درج کروا دی گئی۔

چوری کیے گئے، بکروں کے مالک محمد اسامہ خان کے مطابق بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے، بکرے عید قرباں پر فروخت کے لیے لایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔