امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں وفد پاکستان آئے گا، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
Web Desk
8 April 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ صدر کی ہدایت پر وفد پاکستان روانہ ہو رہا ہے جہاں ایران کے ساتھ امن معاہدے پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان جانے والے امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ نائب صدر وینس اس عمل میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور اب وہ مذاکرات کے نئے مرحلے کی قیادت کریں گے۔ مذاکرات مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح شروع ہوں گے۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ روز دو ہفتوں کے لیے عارضی جنگ بندی طے پائی ہے، جس کے تحت امریکا حملے بند رکھے گا اور ایران آبنائے ہرمز کھولے گا۔ اس سے قبل ایران نے 10 نکاتی تجاویز اور امریکا نے 15 نکات پر مبنی منصوبہ پیش کیا تھا، لیکن اس پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026