اسلام آباد مذاکرات سے عالمی برادری کی بڑی امیدیں وابستہ؛ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کوخراجِ تحسین
Web Desk
11 April 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تاریخی مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے ایک بڑی امید قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسلام آباد مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں اور پاکستان نے دونوں ممالک کو ایک ایسا سفارتی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں کشیدگی کو کم کرنے اور طویل دشمنی کو ختم کرنے کے لیے بامعنی مکالمہ ممکن ہو سکے گا۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے اس کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک بہترین سفارتی موقع فراہم کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے مزید واضح کیا کہ اقوام متحدہ ان سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی پہلے ہی خطے میں موجود ہیں تاکہ مذاکراتی عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا سکے۔ عالمی برادری کی نظریں اس وقت پاکستان پر جمی ہوئی ہیں، جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف کی موجودگی کو مشرقِ وسطیٰ میں استحکام لانے کے لیے آخری اور سب سے اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا یہ بیان پاکستان کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی وقار اور ایک بااعتماد ثالث کے طور پر اس کی ساکھ کا واضح اعتراف ہے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026