اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی سخت، میٹرو بس اور ٹرانسپورٹ بند
Web Desk
19 April 2026
اسلام آباد: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت میٹرو بس سروس سمیت تمام پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق میٹرو بس سروس پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کر دی گئی ہے جبکہ صدر اسٹیشن سے کچہری تک محدود پیمانے پر چلائی جا رہی ہے۔
راولپنڈی میں سکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور اہم مقامات پر ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔ مری روڈ، ایکسپریس وے اور فیض آباد کے اطراف میں اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ فیض آباد، پیر ودھائی اور چھبیس نمبر کے بس اڈے بند کر دیے گئے ہیں۔ تجارتی مراکز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریڈ زون اور اس کے اطراف کے علاقے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے بند ہوگا جبکہ سری نگر ہائی وے پر بھی وقفے وقفے سے ٹریفک کو روکا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی شاہراہ سے آنے والی بھاری ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان دنوں میں دارالحکومت کا رخ کرنے سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری
4 September 2026
قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر
4 September 2026
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026
گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
4 September 2026
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
4 September 2026
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
4 September 2026
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا
4 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026