امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی تفصیل سوشل میڈیا پر شیئر کردی
Web Desk
12 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا تھا مگر جان بوجھ کر اس پر عمل نہیں کیا، جس کے باعث دنیا بھر میں بے چینی پیدا ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، حالانکہ ان کی بحری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور ان کے بیشتر وسائل تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرنگیں بچھائی بھی گئی ہوں تو کوئی بھی جہاز مالک ایسا خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور ان کے رہنماؤں کی عزت بھی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران فوری طور پر بین الاقوامی آبی گزرگاہ کو کھولنے کا عمل شروع کرے کیونکہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے انہیں مکمل بریفنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی شخصیات قرار دیا۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات طویل رہے اور تقریباً بیس گھنٹے تک جاری رہے، تاہم ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026