لندن میں ہراسانی کے واقعے پر علامہ طاہر اشرفی کا ردعمل سامنے آگیا
Web Desk
26 April 2026
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لندن میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے پر اپنا موقف سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کی بنیاد پر اہل خانہ کے سامنے بدزبانی اور ہنگامہ آرائی ناقابل قبول ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ ایک دعوت میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں بعض افراد نے انہیں روک لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا جبکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی گئی۔
طاہر اشرفی کے مطابق بعض افراد نے فوج اور سپہ سالار سے متعلق سوالات کیے اور تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ واقعے میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ بعض افراد بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہر شخص کا حق ہے، تاہم اسے اخلاقیات، برداشت اور شائستگی کے دائرے میں رہ کر آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
“ہم یہاں صرف بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں”، کے پی قانون سازی اور احتجاج پر علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو میں جواب
7 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر
7 July 2026