LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا جہاز پر قبضہ، یرغمالیوں میں 11 پاکستانی شامل

Web Desk

26 April 2026

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے ایک تجارتی جہاز پر حملہ کرکے عملے کے افراد کو یرغمال بنا لیا، یرغمالیوں میں گیارہ پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہاز میں مالک سمیت مجموعی طور پر پچیس افراد سوار تھے جنہیں مسلح افراد نے قبضے میں لے لیا۔

یرغمال بنائے گئے افراد میں کراچی سے تعلق رکھنے والے بیالیس سالہ یاسر خان بھی شامل ہیں۔

یاسر خان کی اہلیہ نے بتایا کہ جہاز پر حملے کا واقعہ اکیس اپریل کو رپورٹ ہوا تھا اور آخری بار اسی روز ان سے رابطہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یاسر خان نے بتایا تھا کہ عملے کے افراد تین روز سے بھوکے ہیں جبکہ جہاز پر مسلح افراد موجود ہیں۔

اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی جلد محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے۔