LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ

سولر صارفین سے فیس وصولی پر نظرثانی کا فیصلہ، 25 کلوواٹ تک رعایت کی سفارش

Web Desk

26 April 2026

پاور ڈویژن نے سولر صارفین سے فیس وصولی کے معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے چھوٹے صارفین کے لیے ریلیف دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے پچیس کلوواٹ تک سولر صارفین سے فیس ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات قابل تجدید توانائی کے فروغ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

پاور ڈویژن نے نیپرا کو باضابطہ درخواست ارسال کرتے ہوئے لائسنس فیس کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نئے قواعد پر تحفظات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے دو ہزار پندرہ کے سابق سولر ضوابط بحال کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

ادھر سولر صنعت سے وابستہ حلقوں نے نئے ضابطوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری دفتری رکاوٹیں کاروبار اور صارفین دونوں کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سولر نظام کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بازار میں سولر پینلز اور متعلقہ آلات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔