دنیابھرمیں پاکستان کی واہ واہ ہورہی ہے، کوئی عمران خان کا فیصلہ نہیں مانتاتوکہیں اورچلاجائے، سہیل آفریدی
Web Desk
9 April 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظرمیں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2002 سے کہہ رہےتھے کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کرداراداکرے، بانی پی ٹی آئی کی 2002 کی پالیسی پر اب عمل درآمد ہوا، دنیا نے اس پالیسی کو سراہا ہے، ملک بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کا نہیں سب کا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان مذاکرات کے لیے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا،ہمارا مؤقف تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نکالا جائے، قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے، پہلے دن سے کہا تھا کہ تنقید برائے اصلاح کریں، ہمارے خلاف مسلسل غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج الشفا اسپتال میں نہیں ہو رہا، کیا ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ہو، بانی پی ٹی آئی کا حق ہےکہ جس اسپتال میں ان کی بہنیں چاہیں ان کا علاج وہیں پرہو۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا میرے لیے بھی ایک پیغام آیا ہے، کوئی بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں مانتا تو کہیں اور چلا جائے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی، کابینہ میں توسیع کے بغیربھی تمام محکموں میں بہترین کام جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026