LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا

محس نقوی کی چینی سفارتخانہ آمد، سرمایہ کاری، سکیورٹی امور پر گفتگو

Web Desk

15 April 2026

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعاون، چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے قونصل جنرل کو پاکستان میں مقیم چینی شہریوں اور ماہرین کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے غیر معمولی اقدامات سے آگاہ کیا، جس پر چینی قونصل جنرل نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے چینی بزنس مینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اعلان کیا کہ چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے جلد اسلام آباد میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کراچی کے چینی بزنس مینوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت انہیں ہر سطح پر بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، جس کے لیے ون ونڈو آپریشن اور دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی۔ چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے پاک چین اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر داخلہ کے متحرک کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ماہرین کے مطابق، وزیر داخلہ کا یہ دورہ اور اسلام آباد میں مجوزہ کانفرنس سی پیک (CPEC) کے دوسرے مرحلے میں چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔