بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے سکھ یاتری وساکھی منانے پاکستان پہنچ گئے
Web Desk
10 April 2026
خالصہ پنتھ کے جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کا جتھہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ واہگہ چیک پوسٹ پر صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے، جنہوں نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔ کسٹم اور امیگریشن کے مراحل مکمل ہونے کے بعد یاتریوں کی تواضع چائے اور مشروبات سے کی گئی، جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں بسوں کے ذریعے گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا۔
جتھہ لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور یہاں سکھ کمیونٹی کو جو عزت و احترام ملتا ہے، اسی وجہ سے دنیا بھر کے سکھ یہاں آنے کے خواہش مند رہتے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق، یاتریوں کے لیے قیام و طعام، لنگر، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات کے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اتر پردیش اور دہلی سمیت مختلف بھارتی ریاستوں سے آنے والے یہ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے، جبکہ وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب، حسن ابدال میں منعقد ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ فٹبال ورلڈ کپ فائنل دیکھنے جائیں گے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک 2.0 پر پیش رفت کا جائزہ
17 July 2026
ایران نے عربوں کو واپس اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی
17 July 2026
امریکا کے ایران کے جنوبی علاقوں پر نئے فضائی حملے، تہران کی سخت ردعمل کی دھمکی
17 July 2026
ہسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانا جنگی جرم اور قابلِ مذمت عمل ہے: ایران
17 July 2026
ایران خطے کے عوام کے لیے ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے، عبدالملک الحوثی
17 July 2026
ایران کا حوثیوں کو باب المندب بند کرنے کی تیاری کا پیغام، عالمی توانائی بحران کا خدشہ
17 July 2026
خطے میں کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں امریکی ایف-35 طیاروں کی فضائی نگرانی تیز
17 July 2026