LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کےلیے ثالثی نہیں کررہے، پاکستانی کردارکی حمایت کرتے ہیں، قطر جنگ میں حصہ لینے والے تمام ممالک نقصانات پرہرجانہ اداکریں ، ایران کا مطالبہ فرانسیسی صدرکا امریکی و ایرانی صدور سے رابطہ، غلط فہمیاں دورکرنے کا مطالبہ بحری ناکہ بندی کا امریکی فیصلہ غیرقانونی اور اشتعال انگیز، ایرانی سفیررضاامیری پاکستان میں معاشی شرح نموسست، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ صدرزرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، پاک ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے؛ ایک ماہ میں دوسرا دورہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور سے رابطہ، پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی شرمناک ہے، مسلم ممالک متحد ہوں تو دشمن کچھ نہیں؛ امیر جماعت اسلامی اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال مشرقِ وسطیٰ بحران کے اثرات؛ ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم انٹرویو؛ پاکستان کا ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز اور نئے مالیاتی ذرائع کی تلاش کا اعلان واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات آج ہوں گے صدر مسعود پزشکیان کی ایمانوئل میکرون سے گفتگو؛ امریکا کے ساتھ تنازع ختم کرانے کے لیے یورپی یونین سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

سینیٹ اجلاس: اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کا امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا جشن منانے کا مطالبہ، سیاسی قیدیوں کی رہائی کی اپیل

Web Desk

8 April 2026

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو امریکہ کی اخلاقی اور عسکری شکست قرار دیتے ہوئے اس کا جشن منانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر حملے کے دوران تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر جنگ کا آغاز کیا، لیکن ایرانی قوم نے قیادت کی شہادتوں کے باوجود ثابت قدمی دکھائی اور دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ مذاکرات کی میز پر خوشی سے نہیں بلکہ مجبور ہو کر آیا ہے اور اس جنگ کو روکنے کے لیے جس نے بھی کردار ادا کیا وہ شکریے کا مستحق ہے۔

راجہ ناصر عباس نے ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ عدل کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے اور پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنایا جائے اور شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری جیسے رہنماؤں کو رہا کیا جائے، کیونکہ وہ دہشت گرد نہیں ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت اور چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جو ہر مشکل گھڑی میں مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہے۔